19 دسمبر 2011 - 20:30

کراچی… قومی ایئر لائن پی ائی اے کے 13 طیارے بدستور گراوٴنڈ ہیں گزشتہ روز 24 کے قریب پروازیں منسوخ کی گئیں،جبکہ آج بھی کئی پروازیں منسوخ کی گئیں اور کئی تاخیر کا شکار ہیں.

ابنا: ایئر لائن ذرائع کے مطابق فنی خرابی اور پرزوں کی عدم دستابی کے باعث قومی ایئر لائن کے 13 طیارے بدستور گراوٴنڈ ہیں جس کے باعث گزشتہ روز24 کے قریب پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ آج بھی کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں اوہ کئی تاخیر کا شکار ہیں کراچی سے دبئی اور دبئی سے کراچی کی پروازیں پی کے 207 اور پی کے 208 منسوخ کردی گئیں اسلام آباد سے لاہور اور لاہور سے اسلام آباد پی کے 653 اور پی کے 654 بھی منسوخ کردی گئیں اسلام آباد سے گلگت اور گلگت سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 607 اور پی کے 608 منسوخ ہوگئی اسلام آباد سے چترال کی پرواز 660 اور پشاور اسلام آباد کی پرواز پی کے 661 بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ کراچی سے فیصل اباد کی پرواز پی کے 340 کی روانگی ڈھائی گھنٹے تاخیر سے متوقع ہے اسلام آباد سے لاہور اور لاہور سے آسلام اباد کی پرواز پی کے 655 اور پی کے 656 اوراسلام آباد سے ملتان کی پرواز پی کے 681 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔  .......

/169